لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری

لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ...
لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے اورآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی حکومت کو رپورٹ اورشق وار جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ حکومت نے کرتارپور بہت بڑاپراجیکٹ بنایا،بہت اچھی بات تھی کہ آئین کے تحت اقلیتوں کو سہولت فراہم کی گئی ، ایسے پراجیکٹس کیلئے مذہبی سیاحت کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کبھی حکومت نے سوچا ہے کہ اس سڑک کی کیا حالت ہے؟،حکومت ساری دنیا سے آنے والوں کو کیاپیغام دے رہی ہے ۔
عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی حکومت کو رپورٹ اورشق وار جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔