بھارت میں تین نوجوانوں نے سالگرہ کا کیک ایسے ہتھیار سے کاٹ ڈالا کہ مقدمہ درج ہو گیا

بھارت میں تین نوجوانوں نے سالگرہ کا کیک ایسے ہتھیار سے کاٹ ڈالا کہ مقدمہ درج ...
بھارت میں تین نوجوانوں نے سالگرہ کا کیک ایسے ہتھیار سے کاٹ ڈالا کہ مقدمہ درج ہو گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیشِ نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور تلوار سے کیک کاٹنے پر پولیس نے 3 نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنی 25ویں سالگرہ منانے والے ملزم حارث خان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور سماجی دوری کا نظر انداز کرتے ہوئے 25 افراد کو اپنے گھر میں مدعو کیا اور سالگرہ کی دعوت کا اہتمام کیا۔باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر ملزم نے 25 افراد کی موجودگی میں تلواروں سے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو ملزم حارث کیخلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔باندرا پولیس کے سینئر افسر نکھل کا کہنا ہے کہ حارث کیخلاف ہندوستانی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 188 ، 269 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم پر اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے ممکنہ پھیلائو سے بچائو کے پیش نظر 31 جولائی تک لاک ڈائون لگا ہوا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -