پشاورہائیکورٹ ،دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومت، مشیر خزانہ سمیت متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومت،مشیرخزانہ سمیت متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ دسویں مالیاتی کمیشن کے ٹی او آرز آئین کے منافی ہیں ،مشیرخزانہ مالیاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتے ،مالیاتی کمیشن کیلئے ممبران کی نامزدگی بھی غیرقانونی ہے ،جسٹس ناصر محفوظ نے ریمارکس دیئے کہ مالیاتی کمیشن کو ٹھیک طریقے سے نہیں بنایاگیا۔
عدالت نے دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت،مشیرخزانہ سمیت متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے۔