سعودی عرب میں عیدالضحیٰ کیلئے کتنی چھٹیاں دے دی گئیں؟ جان کر پاکستانیوں کے چہرے اتر جائیں گے
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائےگی اور اس موقع پر حکومت نے نجی اور سرکاری ملازمین کے لیے اس بار زیادہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک میں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو 4 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں جو 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں اور انہیں عید پر 2 ہفتے کی چھٹیاں ملیں ہیں۔حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 24 سے 8 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔