سپریم کورٹ کاصحافی مطیع اللہ کے اغوا کا نوٹس ،آئی جی اسلام آباد طلب

سپریم کورٹ کاصحافی مطیع اللہ کے اغوا کا نوٹس ،آئی جی اسلام آباد طلب
سپریم کورٹ کاصحافی مطیع اللہ کے اغوا کا نوٹس ،آئی جی اسلام آباد طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافی مطیع اللہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں سینئرصحافی مطیع اللہ کےخلاف توہین عدالت ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آگئے ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مطیع اللہ کی بازیابی کے بعد اس کابیان ریکارڈ کیاگیا؟،بازیابی کے بعد سب سے پہلے تو مطیع اللہ کابیان ریکارڈ ہوناچاہئے تھا،اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بیان اب تک ریکارڈ نہیں ہو سکا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیاکہ اسلام آبادپولیس نے مطیع اللہ کی بازیابی کے بعد بیان قلمبند کیوں نہیں کیا؟،پولیس کی ذمہ داری ہے ہر شہری کی جان اور وقار کے تحفظ کو یقینی بنائے،سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -