”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے “صدرمملکت کاپنجگور میں شہید پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ کو فون، اظہار تعزیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجگور میں شہید پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،صدرمملکت نے عظیم قربانی پیش کرنے والے جوانوںکو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے نائب صوبیدار محمد غفار،حوالدار ناصر محمود کے اہل خانہ سے تعزیت کی، صدر مملکت نے کہاکہ ملک و قوم کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔