اقتصاری رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی

اقتصاری رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی ...
اقتصاری رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصاری رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا ،جس میں مسلح افواج کیلئے پاسکو سے ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سالانہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 4 اعشاریہ 77 ارب سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جائیں گے ۔
مشیر خزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان منزل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈکے قیام کی منظوری دی گئی،وزیراعظم کے زرعی شعبے کیلئے مالیاتی پیکیج سے 15 ارب روپے پوٹاشیم اورفاسفورس کی خریداری کیلئے منظورکرلئے گئے،مالیاتی پیکیج کے تحت پہلے یہ 15 ارب روپے نائٹروجن کی خریداری کیلئے رکھے گئے تھے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں نیشنل کمانڈآپریشن سنٹر اورسرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری بھی دی گئی،سسٹم کیلئے 4 کروڑ10 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔