پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے لینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے اور کنٹرولر امتحانات رؤف نواز کے مطابق آن لائن امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات امیدواروں کو بذریعہ ای میل آئندہ 24 گھنٹوں میں بھیجی جائیں گی۔
کنٹرول امتحانات کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں نے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ای میل کا اندراج نہیں کیا وہ فوری طور پر ای میل رجسٹر کرائیں تاکہ انہیں امتحانات کی کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ ہو۔