وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ،وزیراعظم پاکستان نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،وزیرعظم نے کورونا سے بنگلہ دیشی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس بھی کیا۔