سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج پھر فی تولہ  1500روپے اضافے کے ساتھ  سونے  کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافے کے ساتھ قیمت ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15ہزار کا ہوگیاہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے ساتھ 98594 ہوگئی ہے۔ ادھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 31 ڈالر اضافہ  ہوا ہے جس کے بعدعالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1856 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز  عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 12ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی منڈی میں  سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار 825 ڈالرہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپےکااضافہ ہواجس کے بعد ایک  تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپےہوگئی۔

 10 گرام سونےکی قیمت  ایک ہزار 929 روپےاضافے کے ساتھ 10 گرام سونےکی قیمت 97 ہزار 308 روپےہوگئی۔

پیر کوبھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہواتھا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت  1600روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کے اضافے سے 95ہزار379روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 943.07روپے مستحکم رہی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان میں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے ارادوں کو مزید مشکل کردیا ہے۔

مزید :

بزنس -