"3 دن میں اپنا قونصلیٹ بند کریں" امریکہ کا پیغام لیکن پھر جواب میں چین نے کیا فیصلہ کیا ہے؟

"3 دن میں اپنا قونصلیٹ بند کریں" امریکہ کا پیغام لیکن پھر جواب میں چین نے کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن/بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔ امریکہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوسٹن میں چینی قونصل خانہ خالی کر دیا جائے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ا مریکہ نے چین سے کہا ہے کہ وہ تین دن میں ہوسٹن میں موجود اپنا قونصل خانہ بند کرے۔

چین نے اس فیصلے کو تحریکی قرار دے کر فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکہ نے چین کو ہوسٹن میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "چینی قونصل خانے کا ایک مختصر مدت میں اور یک طرفہ شکل میں بند کیا جانا چین مخالف اقدامات میں ایسی شدت سے اضافہ ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی"۔

دوسری جانب  برطانوی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے امریکی اقدام کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

رائٹرز کے مطابق چین نے ووہان میں واقع امریکی قونصلیٹ کو بند کرنے پر غور کررہا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے بروقت جواب موصول نہیں ہوسکا۔ اور نہ ہی چین میں موجود امریکی سفارتخانے نے رائٹرز کے سوال کا تاحال جواب دیاہے۔

خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد سے امریکا اور چین کے درمیان تعلقات سردمہری کا شکار ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ چین نے کورونا کے حوالے سے دنیا کو بروقت آگاہ نہیں کیا تاہم چین امریکی الزامات کی تردید کرتا ہے۔