سعد رفیق ضمانت کے تفصیلی فیصلے پر نیب کی جانب سے نظرثانی درخواست پر غور

سعد رفیق ضمانت کے تفصیلی فیصلے پر نیب کی جانب سے نظرثانی درخواست پر غور
سعد رفیق ضمانت کے تفصیلی فیصلے پر نیب کی جانب سے نظرثانی درخواست پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق ضمانت کے تفصیلی فیصلے پر نیب کی جانب سے نظرثانی درخواست پر غور جاری ہے۔نیب کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بہتری کیلئے جن قانونی نکات پر رہنمائی کی اس پر عمل کیاجائے گا ۔
نجی ٹی وی جن این این کے مطابق خواجہ سعد رفیق ضمانت کے تفصیلی فیصلے پر نیب کی جانب سے نظرثانی درخواست پر غورجاری ہے،نیب کاکہنا ہے کہ سعد رفیق کیخلاف ٹھوس شواہد اوروعدہ معاف گواہ موجود ہیں ۔
سپریم کورٹ کے سامنے نظرثانی درخواست پر مزید حقائق سامنے لانے پر غور جاری ہے،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نظرثانی درخواست دائر کئے جانے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سعد رفیق ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دائر کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے،نیب کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بہتری کیلئے جن قانونی نکات پر رہنمائی کی اس پر عمل کیاجائے گا ۔