انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 63 پیسے پر بند ہو گیاہے ، انٹر بینک میں دو روز کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 67 پیسے کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبریاں آنے کا سلسلہ جاری ہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 700 پوائنٹس پر تھا تاہم ڈن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں اتار چڑھاﺅ جاری رہا لیکن اس وقت انڈیکس 104 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -