قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی کا معاملہ، پی سی بی کی جانب سے کون پیش ہوا؟ حیران کن خبر آ گئی

قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی کا معاملہ، پی سی بی کی جانب سے کون پیش ہوا؟ حیران ...
قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی کا معاملہ، پی سی بی کی جانب سے کون پیش ہوا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام نے قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی کے احکامات کو نظرانداز کر دیا اور کوئی بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے پیش ہونا تھا تاہم وہ چھٹیاں گزارنے انگلینڈ گئے ہوئے ہیں لیکن ان کی جگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان بھی پیش نہیں ہوئے۔

کمیٹی اراکین نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کے معاملے کو آئندہ اجلاس تک موخر کرتے ہوئے دونوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ نئے نظام نے سینکڑوں کرکٹرز کو بے روزگار کر دیا ہے جس کی تشکیل میں وسیم خان نے اہم کردار ادا کیا تھا، وہ حال ہی میں یہ کہہ چکے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا اجلاس میں کرکٹ، ہاکی، سکواش، سنوکر اور باکسنگ میں انٹرنیشنل سطح پر خراب کارکردگی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

کھیل -