کتے نے 12 کلومیٹر دوڑ کر قاتل کو ڈھونڈ نکالا، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

کتے نے 12 کلومیٹر دوڑ کر قاتل کو ڈھونڈ نکالا، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ کی بھی ...
کتے نے 12 کلومیٹر دوڑ کر قاتل کو ڈھونڈ نکالا، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک کتے نے قاتل کو پکڑوانے کا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ پولیس نے اسے اپنا ’ہیرو‘ قرار دے ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق قتل کی یہ واردات بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع دیونگری میں ہوئی جہاں چیتن نامی شخص نے اپنے چندر نائیک نامی دوست سے 1لاکھ 70ہزار روپے قرض لیا مگر کئی بار مطالبے کے باوجود واپس نہ کیا۔ اسی دوران چندر کو چیتن کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے پولیس کو مخبری کر دی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

اسی گرفتاری کے دوران چیتن نے تھانے سے پولیس والوں کا ایک ریوالور چوری کر لیا اور رہا ہونے کے بعد اسے سے چندر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کو قتل کی اس واردات کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھاجس پر انہوں نے ڈوبر مین پنچھر نامی سراغ رساں کتے کو مدد کے لیے طلب کر لیا۔ کتا جائے واردات سے 12کلومیٹر دور تک دوڑتا چلا گیا اور ایک گھر کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا۔قاتل اسی گھر کے اندر موجود تھا جسے پولیس والوں نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی دیونگری ہنومانتھا رائے کا کہنا ہے کہ ”یہ کتا اب تک قتل کے 50اور چوری کے 60مجرم پکڑوا چکا ہے۔ یہ ہمارا ہیرو ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -