’کیا یہ سچ کہ رہے ہیں؟‘ گھر کے باہر آئے اجنبی افراد نے خاتون کو اس کے شوہر کے بارے میں ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ واقعی ہوش اُڑگئے

’کیا یہ سچ کہ رہے ہیں؟‘ گھر کے باہر آئے اجنبی افراد نے خاتون کو اس کے شوہر کے ...
’کیا یہ سچ کہ رہے ہیں؟‘ گھر کے باہر آئے اجنبی افراد نے خاتون کو اس کے شوہر کے بارے میں ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ واقعی ہوش اُڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد کو پکڑنے والے ایک گروپ کے رضاکاروں نے گزشتہ دنوں ایک ادھیڑ عمر آدمی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک 13سالہ لڑکی کو ورغلارہا تھا اور اسے اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی ترغیب دے رہا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس گروپ کا نام ’بروکن ڈریمز‘ (Broken Dreams)ہے جس کے رضاکار بہت تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر کم عمر بچے بچیوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کرنے والے جنسی درندوں کو پکڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس گروپ کے رضاکاروں نے برطانیہ کے علاقے بکنگھم شائر میں واقع اس شیطان کے گھر کے سامنے جا کر اسے پکڑا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران ملزم کی بیوی بھی گھر سے باہر آ گئی اور یہ سن کر ہکا بکا رہ گئی کہ ا س کا شوہر جنسی درندہ ہے جو بچوں میں جنسی رغبت رکھتا ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروپ کے رضاکاروں کے پوچھنے پر وہ شخص کہتا ہے کہ وہ ڈپریشن کی دوائیاں کھاتا ہے اور شراب بہت زیادہ پیتا ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ یاد نہیں کہ اس نے کسے میسجز کیے اور ان میں کیا لکھا۔اس پر ایک رضاکار اسے بتاتا ہے کہ اس نے کم عمر لڑکی کو کیے گئے میسجز میں کیسی غلیظ باتیں لکھیں۔ یہ سن کر اس کی بیوی حیرت کے مارے اس سے اتنا پوچھ پاتی ہے کہ ”کیا یہ سچ کہہ رہے ہیں؟“ رپورٹ کے مطابق رضاکاروں نے اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی جس نے آ کر اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی طرف سے بھی اس کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -