معروف امریکی گلوکار کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان لیکن پہلے جلسے میں ہی منہ سے ایسی بات نکل گئی کہ اب بیوی اور سسرال والوں سے چھپ کر بیٹھے ہیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی صدارتی دوڑ میں شامل گلوکار کینی ویسٹ نے گزشتہ دنوں ایک جلسے میں اور پھر کئی ٹویٹس کے ذریعے اپنی عالمی شہرت یافتہ بیگم کم کارڈیشین اور ان کی فیملی کے بارے میں ایسی باتیں کہہ ڈالیں کہ اب وہ اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کے ڈر سے ایسی جگہ چھپے بیٹھے ہیں کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ دی مرر کے مطابق کینی، جو امریکہ کے صدارتی امیدوار بھی ہیں، نے پہلے جلسے اور پھرٹوئٹر پر کئی ٹویٹس میں اپنی اہلیہ کی لیک ہونے والی فحش ویڈیو، پلے بوائے کے سرورق پر شائع ہونے والی اس کی عریاں تصویر اور دیگر چیزوں پر کڑی تنقید کی۔ اس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کم کارڈیشین نے اسقاط حمل کروا کر ایک بیٹی ضائع کروا دی تھی۔
کینی نے کرس جینر پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک بار کینی کو گھر کے ایک کمرے میں لاک کر دیا تھا اور وہ کئی گھنٹے بھوکا پیاسا رہا۔ یہ سب انکشافات کرنے کے بعد اب کینی امریکی ریاست ووئمنگ میں واقع اپنے فارم ہاﺅس پر بنائے گئے ایک بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے کیونکہ وہ کم کارڈیشین اور اس کی فیملی سے خوفزدہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسے ان پر اعتبار نہیں ہے۔ فارم ہاﺅس پر واقع یہ زیرزمین بنکر ایٹمی حملے اور دیگر ایسی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے بنوایا گیا تھا جس میں اب اسے اپنی بیوی اور ساس سے بچنے کے لیے چھپنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پاس چند لوگ موجود ہیں جن پر اسے اعتبار ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز بھی تبدیل کر لیے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کی ’کوشش‘ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کینی اور کم کارڈیشین کے چار بچے ہیں۔