’مجھے ڈاکٹر نے کہا بانجھ ہوں لیکن غذا میں یہ تبدیلی کی تو حاملہ ہوگئی‘ 36 سالہ خاتون نے دلچسپ انکشاف کردیا

’مجھے ڈاکٹر نے کہا بانجھ ہوں لیکن غذا میں یہ تبدیلی کی تو حاملہ ہوگئی‘ 36 ...
’مجھے ڈاکٹر نے کہا بانجھ ہوں لیکن غذا میں یہ تبدیلی کی تو حاملہ ہوگئی‘ 36 سالہ خاتون نے دلچسپ انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی شیف بیٹینا کیمپولوسی بورڈی کو ڈاکٹروں نے بانجھ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی لیکن اس نے ایسے طریقے سے ڈاکٹروں کو غلط ثابت کر دیا کہ وہ بھی دنگ رہ گئے۔ دی مرر کے مطابق ڈاکٹروں نے بیٹینا کو بتایا کہ وہ پولیسسٹک اووری سنڈروم اور اینڈومیٹریوسس نامی بیماریوں میں مبتلا ہے اور اس کے ماں بننے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن بیٹینا کا کہنا ہے کہ اس نے صرف خوراک میں ایک تبدیلی کرکے ڈاکٹروں کو غلط ثابت کر دیا۔
36سالہ بیٹینا نے بتایا ہے کہ وہ پہلے گوشت خور تھی لیکن جب ڈاکٹروں نے اسے بانجھ قرار دیا تو اس نے گوشت اور ڈیری مصنوعات اپنی خوراک سے نکال دیں اور مکمل سبزی خور بن گئی۔ جس کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ فطری طور پر ہی حاملہ ہو گئی۔ بیٹینا کا کہنا تھا کہ ”مجھے پانچ ماہ تک حیض نہیں آیا تھا جس پر میں گائناکالوجسٹ کے پاس گئی اور اس نے مجھے مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بانجھ قرار دیا تو میری آنکھوں سے زاروقطار آنسو بہہ نکلے۔ اس وقت میں عمر کی 20کی دہائی میں تھی اور میں فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں ملازمت کر رہی تھی جہاں میں طویل وقت تک کام کرتی اور میری خوراک بھی غیرصحت مندانہ تھی۔ ڈاکٹر کی اس بات کے بعد میں نے جانوروں سے حاصل ہونے والی ہر طرح کی خوراک ترک کر دی اور اس کے 7ماہ بعد اس وقت میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا جب مجھے پتا چلا کہ میں حاملہ ہو چکی ہوں۔“