سابقہ گرل فرینڈ کا پاکستانی لڑکے سے عید کے جوڑے کا مطالبہ، آگے سے لڑکے نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

سابقہ گرل فرینڈ کا پاکستانی لڑکے سے عید کے جوڑے کا مطالبہ، آگے سے لڑکے نے کیا ...
سابقہ گرل فرینڈ کا پاکستانی لڑکے سے عید کے جوڑے کا مطالبہ، آگے سے لڑکے نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گرل فرینڈ نے پاکستانی لڑکے سے عید کے لیے لباس دلوانے کی فرمائش کر دی جس پر لڑکے نے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ اس کی راتوں کی نیند اڑا دی۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس لڑکے نے اپنی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ہیں جن میں وہ لڑکی کو اعتماد میں لے کر اس سے ایسے فقرے اگلواتا ہے جن سے ان کا تعلق ثابت ہو سکے اور وہ اسے ایکسپوز کر سکے اور لڑکی بھی عید کے ایک جوڑے کے لالچ میں اس کے چنگل میں پھنس جاتی ہے۔
اس چیٹنگ میں لڑکی لڑکے سے تعلق ختم کرنے پر معافی مانگتی ہے اور کہتی ہے کہ تمہارے پاس میرے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس ہیں تو وہ ڈیلیٹ کر دوں۔ مجھے مجبور ہو کر تمہارے ساتھ تعلق ختم کرنا پڑا۔ میں واپس تمہارے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتی ہوں۔“ اس پر لڑکا کہتا ہے کہ ”میرے پاس تمہارے سکرین شاٹس نہیں ہیں۔“ اس پر لڑکی مطمئن ہو جاتی ہے اورکہتی ہے کہ ”اچھا پھر صحیح ہے۔ اچھا ایک کام تھا۔ ہیلپ کرو گے؟“ لڑکے کے کام پوچھنے پر لڑکی عید کے لباس کی فرمائش کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ آن لائن خرید کر گھر بھجوا دو۔ لڑکا ڈرامہ کرتا ہے جیسے وہ لباس خرید کر بھجوانے پر آمادہ ہو اور جب کافی چیٹنگ ہو جاتی ہے اور لڑکی کچھ ’جانو، اور ’بے بی‘ جیسے الفاظ پر مبنی میسجز کر بیٹھتی ہے تو لڑکا اصلیت پر اتر آتا ہے اور لکھتا ہے کہ ”دفع ہو لالچی عورت، بھاڑ میں جاﺅ۔ اب میرے پاس تمہیں ایکسپوز کرنے کے لیے مواد آ گیا ہے۔ اب تمہیں بلاک کر رہا ہوں۔“لڑکے کی اس بات کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔