بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرے گی یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کر دیا

بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرے گی یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا ...
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرے گی یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک ترین وباءنے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر تو کہیں معطل کردیا تھا تاہم کئی ماہ کے تعطل کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں تو شروع کر دی گئی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ناظرین کے بغیر ٹیسٹ سیریز انعقاد کیا جارہا ہے لیکن میچ شروع ہونے سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے جبکہ پاکستانی ٹیم بھی انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل 14 روزہ قرنطینہ مکمل کر چکی ہے، اسی طرح دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم انڈیا کو بھی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف ایگزیکٹو او نک ہاکلی نے بھارتی ٹیم کے دسمبر میں دورہ آسٹریلیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ٹیم انڈیا آسٹریلیا پہنچے گی تو ٹیم کے معاونین اور کھلاڑیوں کو پہلے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔نک ہاکلی نے کہا کہ آسٹریلیا پہنچنے پر ٹیم انڈیا کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ قرنطینہ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو میچ کی پریکٹس کا موقع بھی دیا جاسکے۔
واضح رہے کہ رواں برس دسمبر میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ عبوری سی ای او کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ اوول جہاں ہوٹل بھی موجود ہیں، بھارتی کھلاڑیوں اور معاونین کو وہاں قرنطینہ میں رکھنے پر غور و خوص جاری ہے، چاہے قرنطینہ ہوٹل سٹیڈیم میں ہو یا ہوٹل کے مقام کے قریب ہمیں صرف ایک ایسی جگہ کی ضرورت ہے جہاں بائیو سیکیور ماحول فراہم کیا جاسکے اور انفیکشن کا خطرہ نہ ہو کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہمارے لئے اہم ہے۔

مزید :

کھیل -