”وقار یونس نے میرا مسئلہ حل کر دیا ہے“
ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان نے کہا ہے کہ پریکٹس میچ سے قبل لیٹ سوئنگ کرنے میں مشکل ہو رہی تھی لیکن باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے میرا مسئلہ حل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنے کوچز سے کھیل کے بہت سارے گر سیکھے ہیں۔ وقار یونس سے ملنے والی ٹریننگ کے بعد پریکٹس میچ میں پانچ آؤٹ بھی کیے، بال اچھا سوئنگ ہورہا ہے جب بھی موقع ملے گا پرفارم کروں گا۔
دوسری جانب ڈربی میں موجود پاکستانی سکواڈ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، چار روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد قومی ٹیم آج سے دوبارہ پریکٹس میں خامیاں دور کرے گی، ڈربی میں آج دو سیشن میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی جائے گی جس میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔