محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، رپورٹ کب ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، رپورٹ کب ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ ...
محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، رپورٹ کب ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور محمد عمران کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہو گیا ہے جس کی رپورٹ کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں جن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو دوسری رپورٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک رپورٹ منفی آ گئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا حصہ بنایا۔ چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو سکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔

مزید :

کھیل -