قطر کے سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران آرمی چیف نے قطر کے سفیر کو عہدہ سنبھانے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔