اپنی ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص اب کہاں ہے؟ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

اپنی ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص اب کہاں ہے؟ ویڈیو پیغام ...
اپنی ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص اب کہاں ہے؟ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی والدہ اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم نے ویڈیو پیغام میں اپنی والدہ اور پورے پاکستان سے معافی مانگ لی۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان عدالت سے عبوری ضمانت کرانے کے بعد تفتیش میں شامل ہوا۔ ملزم ارسلان نے اپنے ناقابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ ایس پی راول نے کہا کہ مقدمہ کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے یکسو کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس میرٹ اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملزم ارسلان کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ملزم ارسلان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی والدہ کے ساتھ زیادتی کی، انہوں نے میری بیوی کے ساتھ ہاتھا پائی کی ، گھر کے معاملات ایسے تھے جو ٹھیک طریقے سے مینج نہیں ہوپائے، جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشر تھا۔ میں اپنی ماں اور پورے پاکستان سے معذرت خواہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے، میں اپنی والدہ سے خاص طور پر معافی مانگتا ہوں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -