اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے... فیاض الحسن چوہان نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا 

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے... فیاض ...
اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے... فیاض الحسن چوہان نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے میری پیش گوئی کو سچ ثابت کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی پی اور(ن)لیگ کی جانب سے ایک دوسرے پر عدم اعتماد نے میری پیش گوئی سچ ثابت کردی ہے،میری پیش گوئیاں سچ ثابت ہونے پر اپوزیشن مجھے "سیاسی ولی" تسلیم کرلے،پہلے ہی بتادیا تھا کہ اپوزیشن صرف فیک ہوسکتی ہے،ایک اور نیک نہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول زرداری ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں،حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پانی سے پکوڑے تلنے میں زمین آسمان کا فرق ہے،اپوزیشن کی صفوں میں انتشار"حسرت ہے مجھے ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے" کے مصداق ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کے بعد بزدار حکومت مضبوط تر ہے،عثمان بزدار پر اعتماد کی وجہ ان کی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی ہے،عثمان بزدار کا کام ہی پارٹی اور عوام میں ان کی مقبولیت کا معیار ہے۔اس موقع پر فیاض الحسن نے بتایا کہ نون لیگ کی10سالہ دور میں پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی نے 350 ملین روپے کا نقصان اٹھایا جبکہ گذشتہ سال پی پی ڈی سی نے تقریبا 193ملین اور رواں سال تقریبا 217 ملین روپے منافع کمایا،یہ منافع گذشتہ برس کی نسبت تقریبا 12.4 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -