چاند نظر آتے ہی فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے، ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

چاند نظر آتے ہی فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے، ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہر ...
چاند نظر آتے ہی فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے، ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے اور عیدالاضحی یکم اگست کو ہونے کا اعلان کیا تھا اور آج پاکستان میں چاند نظر آنے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے لیکن اس کیساتھ ہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں علما ، نمائندہ وزارت مذہبی امور، نیوی، سپارکو، محکمہ موسمیات کے افسران نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس اعلان کے بعد فواد چوہدری نے اپنے بیان میں چاند نظر نہ آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، رویت ہلال کمیٹی کہتی ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا،بادل ہونگے تو چاند کیسے نظر آئے گا،کل جب بادل نہیں ہونگے تو لوگ دیکھ لیں گے کہ چاند دودن کا ہو چکا، علماءکرام پہلے یہ طے کرلیں کہ ٹیکنالو جی حلال ہے یا حرام ،اگر گھڑی دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو ٹیکنالو جی کی مدد سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا، رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائے گا، اس سے قبل فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحی 31جولائی کو ہو گی۔

آج مختلف ٹی وی چینلز پر ذل الحج کا چاند نظر آنے کی خبریں چلائی گئیں تو فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔۔۔“

فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں پاکستانیوں نے بھی اپنے اپنے علاقے کی چاند کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ آج (بدھ کو) نظر آنے والا چاند دوسری تاریخ کا ہے۔

مزید :

قومی -Breaking News -