آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟بلاول بھٹو نے سوال پر صحافی کو لاجواب کردیا

آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟بلاول بھٹو نے سوال پر صحافی کو لاجواب ...
 آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟بلاول بھٹو نے سوال پر صحافی کو لاجواب کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔لاہور میں ایک صحافی نے پی پی چیئرمین سے پوچھا کہ آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟اس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ یہ سندھی ثقافت نہیں بلکہ ملتانی اجرک کا ماسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلاول بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت  دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مقامی صحافی نے سوال کرتے ہوئےکہا کہ  آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟اس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ یہ سندھی ثقافت نہیں بلکہ ملتانی اجرک کا ماسک ہے۔صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تو آپ کے دوسرے سوال کا جواب تھا آپ کا پہلا سوال تو میں بھول ہی گیا۔اس پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، نیب کالا قانون ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کا موقف صحیح ثابت ہوا، اب ایک ایسا ادارہ تشکیل دیا جانا چاہیے جو غیرجانبدارانہ احتساب کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -