کیا آج کے چاند کو دوسری تاریخ کا قرار دینا ٹھیک ہے؟ فواد چوہدری اور مفتی منیب کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل میدان میں آگئی

کیا آج کے چاند کو دوسری تاریخ کا قرار دینا ٹھیک ہے؟ فواد چوہدری اور مفتی منیب ...
کیا آج کے چاند کو دوسری تاریخ کا قرار دینا ٹھیک ہے؟ فواد چوہدری اور مفتی منیب کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل میدان میں آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ چاند کو دیکھے بغیر اس کی رویت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، اس معاملے میں ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کوساتھ لے کر چلا جائے۔

عیدالاضحیٰ کے چاند کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ چاند کو دیکھے بغیر اس کی رویت کا اعلان کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان کے درمیان تنازعہ کو ختم ہونا چاہیے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ چاند کو دیکھے بغیر اس کی رویت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا اس لیے چاند دیکھنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔

خیال رہے کہ منگل کو رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا تاہم وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور اسے نظر آجانا چاہیے۔ بدھ کے روز فواد چوہدری نے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا ہے کہ کیا پہلی تاریخ کا چاند ایسا ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدھ کی شام کو چاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پر قائم رہیں۔

مزید :

قومی -