یہ چاند واضح کر رہا ہے کہ "نفرتِ فواد چوہدری "میں قوم کی۔۔۔ذی الحج کے چاند پر علامہ طاہراشرفی بھی میدان میں آگئے،ایسی بات کہہ دی کہ مفتی منیب الرحمان کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

یہ چاند واضح کر رہا ہے کہ "نفرتِ فواد چوہدری "میں قوم کی۔۔۔ذی الحج کے چاند پر ...
یہ چاند واضح کر رہا ہے کہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنے اور عیدالاضحی یکم اگست کو ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور یکم ذی الحج کے چاند پر مختلف طبقات کی جانب سے شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ایسے میں ممتاز عالم دین اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی بھی میدان میں آگئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کے چاند نظر آنے پر  ایک بار پھر متنازعہ ہو گئی ہے اوروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی تنقید کے بعد علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔علامہ طاہر اشرفی نے سوشل میڈیا پر یکم ذی الحج کے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ چاند واضح کر رہا ہے کہ "نفرتِ فواد چوہدری "میں قوم کی عید قربان بھی "قربان"کر دی گئی۔دوسری طرف نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اس مرتبہ بہت زیادہ کنفیوژن پیدا ہوئی ہے،فواد چوہدری بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور مفتی منیب الرحمان نے بھی فیصلہ دیا دیا ہے ،عوام بیچارے کدھر جائیں؟میں سمجھتا ہوں کہ فواد چوہدری کو وزارت سائنس کی جانب سے اپنی رائے ضرور دینی چاہئےلیکن اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے وزیر اعظم کو قدم اٹھانا چاہئے کیونکہ اُن کے علاوہ یہ کام کوئی بھی نہیں کرسکتا کہ وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی مل کر بیٹھ جائیں اور ایک دوسرے کے خیالات اور معلومات شیئر کر کے متفقہ فیصلہ کریں تاکہ لوگ کنفیوژن سے نکلیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -