غیر ملکی میڈیا لائن آف کنٹرول کےپاس ایسی جگہ پہنچ گیا کہ بھارتی سرکار کی چیخیں نکل جائیں گی 

غیر ملکی میڈیا لائن آف کنٹرول کےپاس ایسی جگہ پہنچ گیا کہ بھارتی سرکار کی ...
غیر ملکی میڈیا لائن آف کنٹرول کےپاس ایسی جگہ پہنچ گیا کہ بھارتی سرکار کی چیخیں نکل جائیں گی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی دکھائے گئے۔ میڈیا کو بھارت کی طرف سے سرحد کی نگرانی کے نظام کو بھی دکھایا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی میڈیا نے ایل اوسی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں بھی دیکھیں۔ غیرملکی صحافیوں نے ایل او سی پر 3،4کلومیٹردوراینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے۔غیر ملکی صحافیوں کو بتایا گیا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔ اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی پرفائرنگ سے اجتناب برتا جاتاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سینئربھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج رکارڈ کرایا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ گزشتہ روز ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوئی تھیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت شہری آبادی کومسلسل نشانہ بنارہاہے۔ رواں سال بھارت نے 1697 بارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 16 شہری شہید اور 133 زخمی ہوئے۔ بھارت 2003 جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -