بھارتی مظالم کے دن تھوڑے رہ گئے،عالمی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز بننے کا وعدہ کردیا

بھارتی مظالم کے دن تھوڑے رہ گئے،عالمی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز بننے کا وعدہ ...
بھارتی مظالم کے دن تھوڑے رہ گئے،عالمی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز بننے کا وعدہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلی مرتبہ انٹر نیشنل میڈیا بھی بول پڑا، عالمی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز بننے کا وعدہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی میڈیا کے ارکان نے ایل اوسی کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے بات چیت کی اور ان سے گہری ہمدردی کا اظہارکیا اور اس خواہش کا اظہار کیاکہ اقوام متحدہ کے مبصرین ایسے معاملات کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

سی سی ٹی وی کے صحافی کوئی آر یو نے کہاکہ میں چیر یکوٹ گئی، یہ جگہ ایل او سی کے بہت قریب ہے،میں نے پہاڑ دیکھا اور میں نے وہاں رہنے والے لوگوں کو دیکھا، جو ہندوستانی فائر سے متاثر تھے، اس بار میں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں زیادہ واضح ہوں اور اس صورتحال میں رہنے والے لوگوں کے تاثرات کو سمجھی،میں نے ایک چھوٹے سے لڑکے کا انٹرویو کیا، جس کے کاندھے میں گولی لگنے کے سبب وہ زخمی ہوا تھا، مجھے بہت دکھ ہوا۔

العربیہ کے بلال ایستال کا کہنا تھا کہ ہم نے چیریکوٹ کا دورہ کیا اور ہم اس علاقے میں بہت سارے گولہ باری متاثرین سے بہت آزادی سے ملے،بات چیت کے دوران ہمیں مکمل آزادی حاصل تھی ہم نے ان کی باتیں سنیں،ان میں سے کچھ سرحد پر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے اور ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے،ہم ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ یہ دورہ ہمارے لئے بہت معلوماتی تھا۔

الجزیرہ کے ا حمد برکات نے کہاکہ ایل او سی کا آج کا دورہ بہت مفید رہا، ہم نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر روزانہ گولہ باری کے متا ثرین دیکھے، ہم نے ان سے بات کی ہے،ہم ان لوگوں کا دکھ محسوس کرتے ہیں، ہم ان کی حمایت کر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کے لئے پلیٹ فارم ہیں جن کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے، ہم نے ان لوگوں سے آزاد انہ بات چیت کی، میری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین ایسے معاملات کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

قومی -