وزیراعظم کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اہم اجلاس، بڑا حکم جاری کر دیا

وزیراعظم کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اہم اجلاس، بڑا حکم جاری کر دیا
وزیراعظم کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اہم اجلاس، بڑا حکم جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پنجاب میں قائم مراکز پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صحت کی معیاری سہولتوں کی دستیابی کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں صحت کے شعبہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ شریک ہوئے جبکہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں صحت کے شعبے کی بہتری اور اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں 80 سے 90 ارب روپے ہے جن میں سے رواں سال تقریباً 17 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق قائم مراکز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ماضی میں صحت کی معیاری سہولتوں کی دستیابی کو نظرانداز کیا جاتا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا اور غریب کو صحت کی بنیاد سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -