پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا، لڑکی کے گھر والوں نے آپس میں مل کر اتنا خوفناک کام کردیا کہ روح تڑپ اٹھے
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاغان میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا اور لڑکی کو ان کے والدین نے مل کر باہمی رضا مندی سے قتل کرادیا۔
کاغان میں نوجوان لڑکی اپنے منگیتر کی بجائے کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی ، لڑکا اور لڑکی کے گھر والے اس رشتے کیلئے راضی نہیں تھے جس پر انہوں نے مل کر دونوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا اور لڑکی کے اہلخانہ نے مل کر " ماموں" کو سپاری دی جس نے فریقین کی رضا مندی کے بعد فائرنگ کرکے پریمی جوڑے کو قتل کردیا۔
پولیس نے دہرے قتل پر 5 افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔