" سائنس اور فواد چوہدری سے ضد دین کی خدمت نہیں ہے" خلیل الرحمان قمر مفتی منیب پر برس پڑے

" سائنس اور فواد چوہدری سے ضد دین کی خدمت نہیں ہے" خلیل الرحمان قمر مفتی منیب ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے عید کے چاند کے معاملے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خیل الرحمان قمر نے بدھ کے روز چاند کے نظر آنے کی بحث میں شامل ہوتے ہوئے سوال اٹھایا " مفتی منیب الر حمان صاحب آج چاند دیکھا ہے آپ نے ؟ ایمان کو خاطر میں لا کر بتائیے یہ پہلی کا چاند ہے؟

خلیل الرحمان قمر نے مفتی منیب الرحمان سے کہا "  عرض ہے کہ اللہ اور اللہ کے رسول کے واسطے اب بس کر دیجیے، سائنس اور فواد چوہدری سے ضد دین کی خدمت نہیں ہے"

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بدھ کے روز چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج جمعرات کو ہوگی جبکہ فواد چوہدری کا موقف ہے کہ منگل کو چاند نظر آچکا ہے، یکم ذی الحج بدھ کو ہونی چاہیے تھی۔

مزید :

تفریح -