وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے بغیر پروٹوکول گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ اور کوپر روڈاو لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کامعائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کوصفائی آپریشن کو مزید تیز او رموثر بنانے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہورمیں ز یروویسٹ آپریشن ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے،صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -