عید کے پرمسرت موقع پر شرمناک حرکت، منع کرنے پر نوجوان نے والد کی ہی جان لے لی 

عید کے پرمسرت موقع پر شرمناک حرکت، منع کرنے پر نوجوان نے والد کی ہی جان لے لی 
عید کے پرمسرت موقع پر شرمناک حرکت، منع کرنے پر نوجوان نے والد کی ہی جان لے لی 

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ   یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔ نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -