شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر سمگل کی جانیوالی لڑکی بازیاب، واردات کی ساری تفصیلات سامنے آگئیں

شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر سمگل کی جانیوالی لڑکی بازیاب، واردات کی ...
شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر سمگل کی جانیوالی لڑکی بازیاب، واردات کی ساری تفصیلات سامنے آگئیں

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی 17 سالہ لڑکی کو  بالی وڈ سپر  سٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر   ممبئی سمگل کیا جارہا تھا  جسے ممبئی پولیس نے  بر وقت کارروائی کرتے  ہوئے بازیاب کرا لیا, لڑکی شاہ رخ خان کی مداح تھی اور اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا چاہتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس کی جانب سے بازیاب کرائے  جانے کے بعد لڑکی کو ایک شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جس کی شناخت سبحان شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق   لڑکی 12ہویں جماعت کی طالبہ ہے، اس نے فیس بک کے ذریعےملزم سے دوستی کی  جس نے لڑکی سے  جھوٹ بولا اور خود کو ایک  ایونٹ منیجر   ظاہر کیا۔15 جولائی کو   ملزم  پالشیپارہ پہنچا  اور  لڑکی کو اس کی کوچنگ کلاس سے لیا اور کولکتہ  لے گیا،جہاں سے وہ  ہوورا  سے لڑکی کو ممبئی لے کر جا رہاتھا۔

ادھر  لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروا دی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی  کی تصویر ہر جگہ شیئر کردی  اور تمام ریلوے سٹیشنوں کو الرٹ کردیا گیا تاہم  اتوار کے روز  لڑکی کو ہوورا جنکشن سے ٹرین میں  سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے  پہچانا گیا۔اس کے بعد لڑکی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اورملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

بین الاقوامی -