ایک اور ٹرین مسافروں کو دھوکہ دے گئی ، انجن ہی فیل 

ایک اور ٹرین مسافروں کو دھوکہ دے گئی ، انجن ہی فیل 
ایک اور ٹرین مسافروں کو دھوکہ دے گئی ، انجن ہی فیل 

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا، آخری اطلاعات تک ٹرین صادق آباد سٹیشن پر موجود ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ٹرین میں موجود مسافر پریشان ہیں کہ عید کے موقع پر اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے انہیں اب نہ جانے مزید کتنی دیر انتظار کرنا پڑے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متبادل انجن منگوا لیا گیا ہے، جس کے بعد خراب انجن ہٹا کر اسے لگا دیا جائے گا اور ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن ہو جائے گی۔؎

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -