سینئر صحافی عارف نظامی لاہور میں سپرد خاک

سینئر صحافی عارف نظامی لاہور میں سپرد خاک
سینئر صحافی عارف نظامی لاہور میں سپرد خاک

  

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم عارف نظامی کی نماز جنازہ جامع مسجد اللّٰہ اکبر ڈیفنس ای بلاک میں ادا کی گئی، جس میں سینئر صحافیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔عارف نظامی کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

عارف نظامی گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -