روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے، صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی، اداکارہ نے کہا کہ روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔
View this post on Instagram
صبا قمر نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں ، چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ امسال مارچ میں اداکارہ نے عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا تھا۔