پنجاب کا وہ تھانہ جس کی حدود میں بچوں سے زیادتی  کے تین واقعات سامنے آگئے، ایک سال تک بلیک میلنگ کا بھی انکشاف

پنجاب کا وہ تھانہ جس کی حدود میں بچوں سے زیادتی  کے تین واقعات سامنے آگئے، ...
پنجاب کا وہ تھانہ جس کی حدود میں بچوں سے زیادتی  کے تین واقعات سامنے آگئے، ایک سال تک بلیک میلنگ کا بھی انکشاف

  

میانوالی (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں 3 بچوں سے زیادتی کی ایف آئی آرز سامنے آگئیں، ملزمان زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

پہلی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سرفراز اور خرم نے گھر لے جا کر زیادتی کی، ملزمان نے ویڈیو بنائی بعد ازاں ایک سال بلیک میل کرتے رہے۔دوسری ایف آئی آر میں درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ 10 سالہ بیٹے سے ذیشان، حسن اور حمزہ نے زیادتی کی کوشش کی، ملزمان نے بیٹے کو برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنائی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تیسری ایف آئی آر میں 9 سالہ لڑکے سے 2 ملزمان پر زیادتی کا الزام لگایا گیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزمان حسن اور ذیشان نے زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے تینوں واقعات تھانہ موچھ کی حدود میں پیش آئے، دو واردتوں میں حسن اور ذیشان نامی ملزم نامزد ہیں، مذکورہ دونوں وارداتیں ذیشان اور حسن کی بیٹھک پر ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -میانوالی -