کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت ، اہم وجہ بھی بتا دی 

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت ، ...
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت ، اہم وجہ بھی بتا دی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سی ویو کے قریب گزشتہ روز سے کارگو بحری جہاز پھنسا ہوا ہے جسے فوری طور پر نکالنے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) نے معذرت کر لی ہے ۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کیلئے فوری طور پر وسائل دستیاب نہیں لہذا فوری طور پر جہاز کو نہیں نکالا جا سکتا ، جہاز نکالنے کا آپریشن کے پی ٹی کے محکمہ آپریشنز نے کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں غیر ملکی کمپنی کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ہینگ ٹینگ 77نامی جہاز گزشتہ روز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا تھا ، بحری جہاز ہانگ کانگ سے کراچی کی حدود میں پہنچا تھا جس میں انفرادی طور پر کمپنی نے اشیاءمنگوانے کیلئے بکنگ کرائی تھی ، بحری جہاز کا انجن کمزور تھا اور جہاز سمندری لہروں کے ساتھ سی ویو کی حدود میں پھنسا۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -