ماورہ حسین کی عید کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں، انٹرنیٹ پر وائرل

ماورہ حسین کی عید کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں، انٹرنیٹ پر وائرل
ماورہ حسین کی عید کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں، انٹرنیٹ پر وائرل
سورس: Instagram/mawrellous

  

اسلام آباد (ویب  ڈیسک) معروف اداکارہ ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ کی اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ماورہ حسین نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ ماورہ حسین نے اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارکباد  بھی دی۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ حسین ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، ہماری اور ہمارے جانوروں کی تمام قربانیوں کو قبول فرمائے آمین۔اُنہوں نے لکھا کہ ’چلیں! اس عیدالاضحیٰ پر ہم اپنی انا اور بُری عادتوں کو بھی قربان کرتے ہیں۔

ماورہ حسین کی ان دلکش تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، مداح کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے لیے تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

مزید :

تفریح -