ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار ،کب اور کہاں کھولا جائے گا ، انتظامیہ نےبتا دیا

ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار ،کب اور کہاں کھولا جائے گا ، انتظامیہ نےبتا دیا
ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار ،کب اور کہاں کھولا جائے گا ، انتظامیہ نےبتا دیا

  

سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں  ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر ریسٹورنٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد ہی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کئے جانے والے ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل ڈرامہ کے مشہور کرداروں کی تصاویر آویزاں ہیں ،غالباً یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے ۔

ہوٹل مالک شاداب کے مطابق ڈرامہ جن اخلاقی اقدار پر بنایا گیا ہے وہ کشمیری روایات سے بہت قریب ہیں جس کے باعث اس ڈرامے کی کشمیر میں مقبولیت بہت زیادہ ہے ، اس ہوٹل میں مشرق وسطی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بزنس -