افغانستان کو کس وجہ سے روزانہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کھل کر بتادیا

افغانستان کو کس وجہ سے روزانہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ مشیر قومی ...
افغانستان کو کس وجہ سے روزانہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کھل کر بتادیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان پاکستا ن اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، بدقسمتی سے ان افرادکوافغان بہن بھائیوں پرزبردستی مسلط کیاگیاہے،افغان شہری ان افراد کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں، احمقانہ بیانات سے افغانستان کوروزشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں کردارنبھانے کیلئے پرعزم ہے اوراسی جذبے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مخالف بیانات افغان حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیئے جارہے ہیں، پاکستان امن واستحکام کیلئے تمام افغانیوں کی حمایت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے چند نفرت انگیز کردار پاکستان کوافغانستان میں امن کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -