خواتین کی عالمی فٹبال چیمپئن امریکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

خواتین کی عالمی فٹبال چیمپئن امریکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں سویڈن کے ...
خواتین کی عالمی فٹبال چیمپئن امریکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

  

ٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹوکیو اولمپکس کے افتتاحی میچ میں خواتین کی عالمی فٹبال چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

کھیل کے ہر مرحلے پر سویڈش کا غلبہ رہا جنہوں نے امریکی ٹیم کو دبائے رکھا  اور امریکا کو افتتاحی میچ میں ہی 0-3 کی عبرتناک شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

میچ کے 25ویں منٹ میں صوفیہ جیکوبسن نے افتتاحی گول کیا ۔ بلیک سٹینس نے دوسرے ہاف کے اوائل میں برتری کو دگنا کر دیا ۔ اس کے بعد میچ کے 72ویں منٹ مییں  لینا ہارٹگ نے تیسرے گول سے سویڈن کو زبردست افتتاح سے ہمکنار کیا۔

دوسری جانب خواتین سافٹ بال میں تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔  جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دی، کینیڈا نے میکسیکو، امریکا نے اٹلی کو ہرا دیا۔

ٹوکیو اولمپکس کی باضابطہ افتتاحی تقریب تئیس جولائی کو ہو گی جس میں پاکستانی دستہ بھی شریک ہو گا۔ قومی کھلاڑی کئی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل -