دکان میں با جماعت نماز کی ادائیگی کے دوران بیل گھس آیا اور پھر۔ ۔ ۔ 

دکان میں با جماعت نماز کی ادائیگی کے دوران بیل گھس آیا اور پھر۔ ۔ ۔ 
دکان میں با جماعت نماز کی ادائیگی کے دوران بیل گھس آیا اور پھر۔ ۔ ۔ 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی گلی محلوں میں جانوروں کی بھاگنے اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات ، ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکان میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے دوران ایک بیل دکان میں گھس آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امام کے پیچھے تین مقتدی دکان میں باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں ، امام صاحب رکوع کے بعد قیام  کر کے جونہی سجدے کیلئے بیٹھنے لگتے ہیں عین اسی لمحے دائیں سمت کے دروازے سے ایک بدحواس بیل دکان کے اندر گھستا چلا آتا ہے ۔

بدحواس بیل سیدھا امام کی جائے نماز کی جانب بڑھتا ہے جس کے باعث امام صاحب فوری ایک سائیڈ پر ہٹ جاتے ہیں ، اس کے بعد بیل مقتدیوں کی سمت ہو جاتا ہے جس پر مقتدی بھی دائیں بائیں نکل جاتے ہیں ۔

بیل مرکزی دروازے سے باہر نکلنے کی بجائے دکان کی اندر کی سمت چلا جاتاہے ، اطلاعات کے مطابق بیل نے دکان میں توڑ پھوڑ کی مگر دکان میں موجود مالک اور ملازمین نے تھوڑی سی محنت کے بعد بیل کو قابو کر کے باہر نکال دیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -