بھارت افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟ سراج الحق کا ایسا دعویٰ کہ پریشانی کی حد نہ رہے

بھارت افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟ سراج الحق کا ایسا دعویٰ کہ پریشانی کی حد نہ ...
بھارت افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟ سراج الحق کا ایسا دعویٰ کہ پریشانی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہانے سے شہادت کا رتبہ چاہتی ہے، وفاقی حکومت کی مسلط کردہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ بھارت افغانستان میں خانہ جنگی جبکہ پاکستان امن چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پاس ہونے کے بعد پٹرول کی قیمت میں بے انتہااضافہ ہوا ہے،تحریک انصاف کے انتخابی نعرے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہورہی ہے،امیدواروں نے 20 سے 22 کروڑرو پے ٹکٹ کیلئے دیئے ہیں،حکومت سری نگر نہیں بلکہ مظفرآباد کو فتح کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -