وزیر داخلہ شیخ رشید عید کے دوسرے روز گھڑ سواری میں مصروف، تصویر وائرل

وزیر داخلہ شیخ رشید عید کے دوسرے روز گھڑ سواری میں مصروف، تصویر وائرل
وزیر داخلہ شیخ رشید عید کے دوسرے روز گھڑ سواری میں مصروف، تصویر وائرل

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد عید الاضحی کے دوسرےروز  گھڑ سواری میں مصروف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے سوشل میڈ یا پیج سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وزیرداخلہ کو گھوڑے کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن کے مطابق وزیر داخلہ ’ عید کے دوسرے روز فریڈم ہاﺅس میں گھڑ سواری کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے فتح جنگ کے علاقے میں اپنا ایک فارم ہاﺅس بنا رکھا ہے جسے انہوں نے’ فریڈم ہاﺅس‘ کا نام دیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -