دبئی ایئر پورٹ پر دو طیاروں کی آپس میں ٹکر ہوگئی

دبئی ایئر پورٹ پر دو طیاروں کی آپس میں ٹکر ہوگئی
دبئی ایئر پورٹ پر دو طیاروں کی آپس میں ٹکر ہوگئی
سورس: File/Wikimedia Commons

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی ایئر پورٹ پر آج صبح فلائی دبئی اور گلف ایئر لائن کے دو طیاروں میں ٹیکسی روڈ پر ٹکر ہوئی۔ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

فلائی دبئی ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق فلائی دبئی کے بوئنگ 737 طیارے نے کرغزستان جانا تھا۔ حادثے میں جہاز کے پروں کو نقصان پہنچا ہے۔ گلف ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق ان کے طیارے کی دم کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -